کورونا وائرس کے خلاف شعبۂ صحت کے کارکنان کو سلام پیش کرتی ہوں۔شیری رحمٰن

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس کے خلاف شعبۂ صحت کے کارکنان کو سلام پیش کرتی ہوں۔شیری رحمٰن
کورونا وائرس کے خلاف شعبۂ صحت کے کارکنان کو سلام پیش کرتی ہوں۔شیری رحمٰن

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ میں کورونا وائرس کے خلاف شعبۂ صحت کے کارکنان کو سلام پیش کرتی ہوں جنہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دینے سے بھی گریز نہ کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا کہ کورونا وائرس کے پاکستان میں آغاز سے اب تک شعبۂ صحت سے تعلق رکھنے والے 72 کارکنان نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے جو ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار ہیں۔

پیغام میں سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا کہ صرف پنجاب میں 41 افراد نے شعبۂ صحت میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے زندگی کا نذرانہ پیش کیا۔ میں ان کے عزم اور حوصلے کو سلام پیش کرتے ہوئے ان کے اہلِ خانہ کیلئے دعا گو ہوں۔

سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا کہ میں یہ سوچے بغیر رہ نہیں سکتی کہ حکومت نے ہیلتھ سیکٹر کے ہیروز کو کوئی ہتھیار دئیے بغیر کورونا وائرس جیسی جان لیوا بیماری سے لڑنے کیلئے بھیج دیا۔ 

Related Posts