اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت وزیر اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ میں جتنی دیر کرے گی، اتنے ہی اراکین سے ہاتھ دھو بیٹھے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی پی پی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ کل سندھ ہاؤس پر جو حملہ ہوا، وہ وفاق پر حملہ تھا۔ یہ غلطی نہ کریں، وزرا نے خود کش بمبار بننے کی دھمکی دی اور اراکینِ قومی اسمبلی پر مقدمہ تک درج نہ ہوا۔
سندھ ہاؤس پر حملے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنان ضمانت پر رہا
ٹوئٹر پیغام میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ حکومت کی کشتی ڈوب رہی ہے لیکن آئینی بحران لا کر پی ٹی آئی پاکستان کو بھی ساتھ ہی ڈبونا چاہتی ہے۔ تحریکِ عدم اعتماد روکنے کیلئے غیر آئینی حربوں سے معاملات مزید بگاڑ کی طرف جائیں گے۔
پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ حکومت اور پاکستان دونوں کیلئے معاملات خراب ہوں گے لیکن حکومت کو ملک کی کوئی پروا نہیں کیونکہ وہ عوام کو خود ساختہ بحران کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ انکار کی سیاست سے حکومت بچ نہیں سکتی۔
Tehreek-I-Insaf needs to change its name to Tehreek-I-Inteshar. They r doing everything possible to subvert the rule of law and the constitution in order to save their govt which has lost its mandate and MNAs. Coercion of members will not help, nor will threats to the federation.
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) March 19, 2022