عمران خان ملک کو قرضوں میں پھنسا کر آزادی کے نعرے لگا رہے ہیں۔شیری رحمان

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
عمران خان ملک کو قرضوں میں پھنسا کر آزادی کے نعرے لگا رہے ہیں۔شیری رحمان
عمران خان ملک کو قرضوں میں پھنسا کر آزادی کے نعرے لگا رہے ہیں۔شیری رحمان

اسلام آباد: وزیرِ موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ملک کو قرضوں میں پھنسا کر آزادی کے نعرے لگا رہے ہیں جبکہ انہوں نے سب سے زیادہ قرضے لیے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے حالیہ بیان میں وزیرِ موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی جاری کردہ قرضوں کی تفصیلات تحریکِ انصاف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ کا درجہ رکھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کو پانی کی کمی کے باعث خشک سالی کا خدشہ ہے۔شیری رحمان

بیان میں وزیرِ موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا کہ گزشتہ 70 برسوں میں پاکستان کا مجموعی قرض 29000ارب تھا، تحریکِ انصاف کے ساڑھے تین سالہ دورِ حکومت میں قرض 53000 ارب سے زائد ہوگیا۔

وزیرِ موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ عمران خان نے وزیر اعظم بن کر 23000 ارب سے زائد قرض لیا۔ وہ تو کہتے تھے کہ میں قرض نہیں لوں گا، خودکشی کر لوں گا؟ عمران خان نے ملک کو غیر ملکی قرضوں کی دلدل میں پھنسا دیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیرِ موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو پانی کی کمی کے باعث خشک سالی کا خدشہ ہے جبکہ ماحولیاتی تبدیلی پاکستان کیلئے قومی خطرات میں شامل ہوگئی۔

خبر رساں ادارے (اے پی پی) سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کا سامنا ہے۔ملک بھر میں معمول سے زیادہ سیلاب اور ہیٹ ویو کی یہی وجوہات ہیں۔