ہم اقتدار میں اس لئے نہیں آئے تھے کہ دہشتگردی سر اٹھائے، شیری رحمان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہم اقتدار میں اس لئے نہیں آئے تھے کہ دہشتگردی سر اٹھائے، شیری رحمان
ہم اقتدار میں اس لئے نہیں آئے تھے کہ دہشتگردی سر اٹھائے، شیری رحمان

اسلام آباد: وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ ہم اقتدار میں اس لیے نہیں آئے تھے کہ دہشتگردی سر اٹھائے۔

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں علم نہیں دہشت گردوں سے کس طرح سمجھوتہ کیا جاتا ہے اور پیپلز پارٹی کی دہشت گردی میں قربانیاں سب کے سامنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تو کہا تھا پاکستان کے باشندوں سے مذاکرات ہوسکتے ہیں لیکن یہ تو شرپسند بھی نہیں یہ مذہب کو استعمال کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

25 سال پرانے کیسز میں بڑی پیشرفت، نیب کا اپیلیں واپس لینے کا فیصلہ

وزیر موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ جہاں آپریشنز ہو رہے ہیں ہمیں اعتماد میں لیا جائے اور بتایا جائے کدھر کدھر کیا ہو رہا ہے۔ 18 اکتوبر کے زخم نہیں بھولے اور آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) پر کیا ہوا۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی سر اٹھا رہی ہے اور ان کے غیر مسلح ہونے کے ثبوت ہمیں دیں۔

شیری رحمان نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کے لیے ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن کمیشن بنایا جائے۔ ہم اقتدار میں اس لیے نہیں آئے تھے کہ دہشت گردی سر اٹھائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں سوات آپریشن شروع ہوا تھا۔ انسانی حقوق کے معاملات پر آگے بڑھیں اور پارلیمنٹ کے پاس اختیارات ہیں، ہم نے ملک بچانا ہے اور اس کے لیے کام کرنا ہو گا۔

Related Posts