مولانا فضل الرحمن سے ناراض علماء کا عمران خان کیساتھ اتحاد

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جے یو آئی پاکستان کے نام سے قائم جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمن کے ناراض دھڑے اور پاکستان تحریک انصاف نے اتحاد اور مشترکہ سیاسی جدوجہد کا فیصلہ کیا ہے۔

اس امر کا اعلان اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور جے یو آئی پاکستان کے سربراہ مولانا خان محمد شیرانی کی ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا گیا۔

پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان باہمی مشاورت سے سیاسی و انتخابی حکمت عملی مرتب کرنے پر مکمل اتفاق ہوگیا ہے۔

اس موقع پر مولانا خان محمد شیرانی نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے تدارک کے لیے جدوجہد  مشترکات میں سے ہے، رفاقت کو باہمی روابط و مشاورت سے نتیجہ خیز ایجنڈے کی صورت میں ڈھالیں گے۔

عمران خان نے جے یو آئی پاکستان کے سربراہ اور عمائدین کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف روایتی سیاست سے بالاتر اعلیٰ مقاصد کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اہلِ علم آگے بڑھیں اور قوم کی درست سمت میں رہنمائی کا فریضہ سر انجام دیں، دونوں جماعتوں کے درمیان طے پانے والے معاملات کی کامیابی کے لیے دعاگو ہوں۔

Related Posts