شیر افضل مروت نے سول نافرمانی موخر کرنے کی تجویز دے دی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو منٹ مرر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے وقتی طور پر سول نافرمانی کی تحریک کی مخالفت کردی۔

حکومت کی جانب سے مذاکرات کیلئے کمیٹی قائم کئے جانے کے بعد شیر افضل مروت نے اپنی جماعت کو سول نافرمانی کی تحریک مؤخر کرنے کی تجویز دی ہے۔

ملک کی سستی ترین نجی فضائی کمپنی کے بیڑے میں نئے طیارے کا اضافہ

سینئر پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی کا قیام خوش آئند ہے۔

انہوں نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ میں اپنی پارٹی کو تجویز دیتا ہوں کہ ہمیں سول نافرمانی کی تحریک فی الحال مؤخر کرنی چاہیے اور حکومتی کمیٹی کو موقع دینا چاہیے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ امید ہے مذاکراتی عمل میں دونوں فریقین مثبت کردار ادا کریں گے، سیاسی استحکام کے لیے مذاکراتی عمل انتہائی ضروری ہے، امید ہے مذاکراتی عمل کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

Related Posts