شیر افضل مروت اور شاندانہ گلزار کی پی ٹی آئی رکنیت معطل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شیر افضل مروت
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: شیر افضل مروت اور شاندانہ گلزار کی پی ٹی آئی رکنیت معطل کردی گئی ہے۔ تحریکِ انصاف کی کور کمیٹی نے دونوں رہنماؤں کی رکنیت  ایک ماہ کیلئے معطل کی۔

تفصیلات کے مطابق شاندانہ گلزار اور شیر افضل مروت پر الزام ہے کہ دونوں رہنماؤں نے پارٹی ڈسپلن کی مسلسل خلاف ورزی کی۔ کور کمیٹی اجلاس میں فواد چوہدری کے خلاف ایک قرارداد بھی منظور کی گئی جس میں کہا گیا کہ ایسے رہنماؤں کو پی ٹی آئی پر تنقید کا کوئی حق نہیں۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی نے سینیٹر شبلی فراز، عمر ایوب اور دیگر کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ کور کمیٹی نے 9 مئی کے بعد پارٹی چھوڑنے والے اراکین کو واپس شامل نہ کرنے کی قرارداد بھی منظور کی۔ کور کمیٹی اجلاس میں متعدد قراردادوں کی منظوری بھی دے دی گئی۔

تاحال پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں کو واپسی کی اجازت نہیں دی جارہی۔ کور کمیٹی کے فیصلے کے تحت ایسے رہنما جنہوں نے مشکل وقت میں پارٹی چھوڑ دی ہے، ان کے خلاف تادیبی کارروائی کرتے ہوئے انہیں دوبارہ پی ٹی آئی میں شامل نہ ہونے دینے پر اتفاق کرلیا گیا۔

قبل ازیں پارٹی کی کور کمیٹی نے عمران خان کی منظوری کے بغیر کسی بھی پارٹی رہنما کو پارٹی دوبارہ جوائن کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ کور کمیٹی کی جانب سے جے یو آئی (ف) سے مذاکرات کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی کی توثیق کی گئی ہے۔

Related Posts