شیخ طلال فہد اولمپک کونسل آف ایشیا کے صدر،سید عارف حسن نائب صدر منتخب

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شیخ طلال فہد اولمپک کونسل آف ایشیا کے صدر،سید عارف حسن نائب صدر منتخب
شیخ طلال فہد اولمپک کونسل آف ایشیا کے صدر،سید عارف حسن نائب صدر منتخب

بینکاک، تھائی لینڈ:شیخ طلال فہد الاحمد الجابر الصباح اگلے چار سال کے لیے اولمپک کونسل آف ایشیا کے صدر جبکہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن کو نائب صدر منتخب کردیا گیا۔

تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں منعقدہ اولمپک کونسل آف ایشیاء کی 42 ویں جنرل کونسل اجلاس میں او سی اے سے وابستہ 45 رکن ممالک نے شرکت کی۔

جس میں آئندہ چارسال کیلئے نئے عہدیداران کا چناؤعمل میں لایا گیا جنرل کونسل اجلاس میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد محمود نے بھی شرکت کی۔

مزید پڑھیں:زندگی میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے، عامرجمال

دریں اثناء پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن فیملی،، مختلف کھیلوں کی فیڈریشنز، منتظمین، کھلاڑیوں اور عہدیداروں نے پی او اے کے صدرسید عارف حسن کو او سی اے کانائب صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے جنوبی ایشیا میں کھیلوں کی ترقی کے لیے ان کے مسلسل عزم اور انمول شراکت کو سراہا ہے۔

Related Posts