شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کا دوروزہ  جوڈیشل ریمانڈ منظور

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کا دوروزہ  جوڈیشل ریمانڈ منظور
شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کا دوروزہ  جوڈیشل ریمانڈ منظور

گزشتہ دنوں مسجد نبوی ﷺ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا ہے۔

 سابق وزیر داخلہ   شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو اٹک کی ضلعی عدالت میں جوڈیشل مجسٹریٹ جمال محمود  کے سامنے پیش کیا گیا، جس پر جمال محمود نے شیخ راشد شفیق کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں عید کے دوسرے دن دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

شیخ راشد شفیق کی پیشی کے موقع پر عدالت کے اندر اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے اور پولیس کی بھاری نفری کو بھی تعینات کیا گیا ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مسجد نبوی ﷺ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد نبوی ﷺ میں نعرے بازی، شیخ رشید کے بھتیجے کو عدالت میں پیش کردیا گیا 

 فیصل آباد پولیس نے اسلام آباد ایئرپورٹ سے شیخ راشد شفیق کو گرفتار کیا جبکہ یہ عمرے سے واپسی پر اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے تھے۔

تھانہ مدینہ ٹاؤن میں سابق وزیراعظم عمران خان سمیت 16 نامزد اور 150 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج ہے۔

محمد نعیم نامی شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا جس میں توہین رسالت کی دفعات سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی کابینہ کے اراکین کے مدینہ منورہ پہنچنے پر مسجد نبوی ﷺ میں کچھ افراد نے حکومتی وفد کو گھیر کر ان کے خلاف نعرے بازی کی تھی جبکہ اسی دوران وفاقی وزیر برائے نارکوٹکس شاہ زین بگٹی کے بال بھی نوچے گئے تھے۔

Related Posts