راولپنڈی: سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کی زیرِ استعمال لال حویلی سیل کردی گئی ہے جبکہ عوامی لیگ کے سربراہ کے خلاف یہ کارروائی مترکہ وقف املاک بورڈ نے کی۔
تفصیلات کے مطابق عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے زیر استعمال لال حویلی سیل کرنے کیلئے متروکہ وقف املاک بورڈ نے پولیس اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اہلکاروں سے مدد لی۔
شیخ رشید کو لال حویلی سات دن میں خالی کرنے کا حکم
لال حویلی کیس میں شیخ رشید کی اپیل منظور،سول جج کا فیصلہ کالعدم
بریکنگ
راولپنڈی میں محکمہ متروکہ وقف املاک کی کارروائی
شیخ رشید کی لال حویلی کو بھی سیل کر دیا pic.twitter.com/2UZb5WcDWr— MM News (@mmnewsdottv) January 30, 2023
ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ آصف خان نے شیخ رشید کی ملکیت لال حویلی کے 7 یونٹس سیل کردئیے، جس پر عوامی لیگ اور پی ٹی آئی سمیت اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں میں تشویش کی لہر پھیل گئی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل محکمہ اوقاف نے لال حویلی سمیت متروکہ وقف املاک سے متعلق کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے لال حویلی سمیت 7 مختلف یونٹس پر شیخ رشید اور ان کے بھائی کا قبضہ غیرقانونی قرار دے دیا تھا۔
گزشتہ برس اکتوبر کے دوران سامنے آنے والے فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار شیخ رشید احمد لال حویلی سمیت دیگر یونٹس سے متعلق ریکارڈ پیش نہ کرسکے، سیاسی اثر و رسوخ کے باعث یہ کیس27 سال التوا کا شکار رہا۔
بعد ازاں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج خورشید عالم بھٹی نے لال حویلی کیس میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور شیخ صدیق احمد کی اپیلیں منظور کرلیں۔
مقامی عدالت راولپنڈی میں لال حویلی کیس کی سماعت ہوئی، جس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج خورشید عالم بھٹی نے کی۔
سماعت میں 26 اکتوبر 2022 کوشیخ رشید احمد اور شیخ صدیق احمد کی طرف سے سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ پیش ہوئے، ایڈووکیٹ سردار عبدالرزاق نے کہا کہ لال حویلی شیخ رشید کے بھائی شیخ صدیق کی ذاتی ملکیت ہے۔