عمران خان کو نااہل کرنے کی کوشش، شیخ رشید کی حکومت پر سخت تنقید

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کو نااہل یا اُن کی پارٹی کو کالعدم قرار دینا آسان نہیں ہوگا۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ ساری منصوبہ بندی عمران خان کو دیوار سے لگانے کیلئے ہورہی ہے لیکن یہ دیوار پی ڈی ایم پر ہی گرے گی۔

ٹوئٹر پیغام میں اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان پہلے ہی تنہا ہوچکا ہے، روپے کی قدر کم ترین سطح پر آچکی، معاشی مشکلات میں خوفناک اضافہ ہوگیا ہے جبکہ آئی ایم ایف اور غیر ملکی امداد دونوں دور ہیں، آج مشترکہ اجلاس میں حکومت اپنے سے بڑی قرار داد لائے گی تو مزید اضطراب اور تشویش میں مبتلا ہو جائے گی کیونکہ وہ عوام میں جانے کے قابل نہیں رہی۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ 25 مارچ ہفتے کی رات نماز تراویح کے بعد مینار پاکستان لاہور میں جلسہ ہوگا، آخری فیصلہ سپریم کورٹ کے پاس ہے، الیکشن ہوں گے یا جوڈو کراٹے ہوں گے، ملک کی بقا الیکشن میں ہے۔

Related Posts