گزشتہ 9 ماہ میں 22 وزراء نے 93غیر ملکی دورے کیے۔شیخ رشیدکا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جوعوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں وہ عدلیہ کو للکاررہے ہیں،شیخ رشید
جوعوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں وہ عدلیہ کو للکاررہے ہیں،شیخ رشید

راولپنڈی: سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ گزشتہ 9 ماہ میں موجودہ وفاقی حکومت کے 22 وزراء نے 93 غیر ملکی دورے کیے جن پر کروڑوں کے اخراجات آئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ 9 ماہ میں 22 وزرا نے 93 بیرونِ ملک دورے کیے۔ کروڑوں روپے بے مقصد خرچ ہو گئے۔ 5 ڈالر خیرات بھی نہیں ملی۔ بلاول نے نصف سنچری مکمل کی اور 3،3 بار امریکا اور متحدہ عرب امارات گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم نے پاکستان کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دیا۔مریم نواز

ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو نے دنیا میں سب سے زیادہ بے مقصد اور بے فائدہ دورے کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ خاندانی سیاسی پارٹی نے اہم عہدے خاندان میں ہی تقسیم کر لیے۔

عوامی لیگ کے سربراہ نے کہا کہ تجارتی خسارہ 40 فیصد، ترسیلاتِ زر 13 فیصد اور برآمدات 12 فیصد کم ہوئیں، ڈالر نایاب ہوگیا، مہنگائی آسمان چھو رہی ہے، غریب زمیں بوس ہوچکا، پکڑ دھکڑا، اغواء اور قتل کی خبریں ہیں، اعظم خان لاپتہ جبکہ لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ ہوئی۔

سابق وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ ساری قوم ذہنی دباؤ کا شکار ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کیرم بورڈ کھیل کر جگ ہنسائی کا سبب بن رہے ہیں۔ 30 جون تک آئی ایم ایف کا فیصلہ ہوجائے گا۔ تاحیات نااہلی کی تلوار پر ترمیم سپریم کورٹ فیصلے سے ٹکرائے گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ کراچی میئر کے الیکشن نے دنیا بھر میں پاکستان کی جمہوریت کا پوسٹ مارٹم کردیا۔ حکومت الیکشن سے فرار ہورہی ہے۔ دیکھنا ہوگا سپریم کورٹ کیا فیصلہ کرتی ہے۔ لوگوں کو سرِ عام اٹھایا جارہا ہے۔ صحافی اور صحافت کو زنجیریں پہنائی جارہی ہیں۔

 

ملک کی معاشی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جس آئی ایم ایف نے دیوالیہ سے بچانا ہے، ڈار نے اُسی پر یلغار کردی۔ ڈار کی نااہلی کا خمیازہ پاکستان عالمی تنہائی کی صورت میں بھگت رہا ہے۔ ڈار نے معاشی ناکامی تسلیم کرلی۔

انہوں نے کہا کہ چین کو 1 ارب ڈالر دے کر واپس لیا گیا۔ حکومت نے سارے حربے استعمال کرلیے ہیں لیکن بات نہیں بن رہی۔ بات کہاں جا کے رکے گی، اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔ 

Related Posts