آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں ہوسکا، حکومت معاشی ایمرجنسی لگانا چاہتی ہے۔ شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، شیخ رشید کا ردِ عمل سامنے آگیا
عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، شیخ رشید کا ردِ عمل سامنے آگیا

راولپنڈی: سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں ہوسکا، حکومت معاشی ایمرجنسی لگانا چاہتی ہے۔ پاکستان میں سقوطِ معیشت ہوچکا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان میں سقوطِ معیشت ہوچکا ہے۔ بلوم برگ نے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ ہونے والا ہے۔ 50 فیصد ٹیکسٹائل فیکٹریاں بند اور 11 فیصد ترسیلاتِ زر کم ہوگئی ہیں۔

ٹوئٹر پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ مہنگائی 50 فیصد زیادہ ہوئی، ڈیجیٹل اکاؤنٹ لاپتہ ہو گئے، 10 لاکھ افراد بے روزگار جبکہ 1 کروڑ افراد غربت کی لکیر سے نیچے ہیں۔ غیر ملکی کمپنیاں ملک چھوڑ رہی ہیں۔ 5ڈالر خیرات نہیں مل رہی، یہ بے مقصد غیر ملکی دوروں پر ہیں۔

پیغام میں سابق وزیرِ داخلہ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں ہوسکا۔ یہ معاشی ایمرجنسی لگانا چاہتے ہیں۔ ضرورت الیکشن ایمرجنسی کی ہے۔ غربت کے مارے چوک چوراہے میں لوٹ مار کر رہے ہیں۔ مشکلات میں لیڈر عوام میں ہوتے ہیں، ملک سے باہر نہیں۔

عوامی لیگ کے سربراہ نے کہا کہ سیاست کیلئے ریاست کو داؤ پر لگا دیا گیا ہے۔ حکومت بے گناہ کارکنان کو رات کو گھروں سے اٹھا رہی ہے۔ ایک طرف معاشی خودمختاری داؤ پر لگا دی ہے جبکہ دوسری جانب عوام کو غربت کے سمندر میں ڈبو دیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ ساری سیاسی نااہلی اور ناکامی حکومت کی ہے، اب ملبہ کسی اور پر ڈالا جارہا ہے۔ ادارے اور عدلیہ سے اپیل ہے کیرم بورڈ حکومت کو الیکشن پر مجبور کریں۔ ورنہ نہ رہے گا بانس، نہ بجے گی بانسری، ٹرین چھوٹ جائے گی۔

Related Posts