سیاسی استحکام کے بغیر بجٹ ناکام، 13اگست سے قبل اسمبلیاں ٹوٹ جائینگی۔شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان معجزانہ طور پر بچ گئے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے، شیخ رشید
عمران خان معجزانہ طور پر بچ گئے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے، شیخ رشید

راولپنڈی: سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے 13 اگست سے قبل اسمبلیاں ٹوٹنے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی استحکام کے بغیر آئندہ مالی سال کا بجٹ ناکام ہے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ 9 ہفتے کی حکومت کا یہ گلا گھونٹ بجٹ ہے۔ 14 ماہ ناک رگڑی، غریب کو مار دیا لیکن آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ نہیں کرسکے۔ اگر معاہدہ نہیں ہوا تو سارا بجٹ دھرے کا دھرا رہ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 

پرویز خٹک نے تحریکِ انصاف چھوڑنے کی خبروں کی تردید کردی

ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیرِ داخلہ نے کہا کہ اگر اسٹاف لیول معاہدہ نہ ہوا تو نہ 9 من تیل ہوگا، نہ رادھا ناچے گی۔ جب پاکستانی ہی سرمایہ کاری نہیں کرے گا، تو غیر ملکی سرمایہ کاری خاک کرے گا؟ شہباز شریف کی تقریر اپنی ناکامی کا اعتراف تھی۔ کشکول لے کر ساری دنیا میں پھرے، خیرات نہیں ملی۔

سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سیاسی استحکام کے بغیر بجٹ ناکام ہے۔ امید ہے 13اگست سے پہلے یہ اسمبلیاں توڑ دیں گے تاکہ 60دن کی بجائے 90 دن میں الیکشن کرائیں اور مقبول پارٹی کو دیوار سے لگائیں، عوام کو دیوارِ چین میں چُن دیں اور 2 پارٹیاں بنا لیں۔ 

22ارب ڈالرقرضےکی ادائیگی کیسےہوگی9200ارب روپےکاحدف کیسے پوراہوگانوازشریف کہتاہےپلے نہیں دہیلہ کردی پھرےمیلہ میلہ ڈارمعاشی اعدادوشمارکی ٹیمپرنگ ہیراپھیری میں کمال رکھتےہیں انڈسٹری چلےگی نہیں ایکسپورٹ بڑھےگی نہیں غریبوں تاجروں نےبجٹ مستردکردیا13جون کوبھی سپریم کورٹ میں اہم سماعت ہے

— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 10, 2023

Related Posts