لانگ مارچ، اگر عوام نے فیصلہ اپنے ہاتھوں میں لے لیا تو کچھ بھی ہوسکتا ہے۔شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شیخ رشید
(فوٹو: آن لائن)

راولپنڈی: عوامی لیگ کے سربراہ و سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر لانگ مارچ کے دوران عوام نے فیصلہ اپنے ہاتھوں میں لے لیا تو کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ 10 نومبر کو بھرپور حکمتِ عملی کے ساتھ عمران خان کا لانگ مارچ راولپنڈی پہنچے گا اور راولپنڈی کا عظیم الشان تاریخی استقبال فیصلہ کن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

لانگ مارچ راولپنڈی بائی پاس گوجرانوالہ سے قافلہ گکھڑ کیلئے آج روانہ ہوگا

ٹوئٹر پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ نہ گندم، نہ گیس، نہ ایل پی جی ہے جبکہ مہنگائی 30 فیصد تک بڑھ گئی۔ ڈیفالٹ زدہ حکومت کا گند اٹھانا آسان کام نہیں۔ اگر فیصلہ لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں لیا تو فیصلہ کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ 

پیغام میں سابق وزیرِ داخلہ نے کہا کہ نواز شریف اپنی ڈیل اور ہماری اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی چاہتا ہے۔ اپنے لیے ریلیف اور ہمارے لیے تکلیف چاہتا ہے۔ رانا ثناء اللہ ذہنی مریض اور اجرتی قاتل ہے جو اداروں کو بے وقار کرنے کی ناکام و ناپاک کوشش کرے گا۔

عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وفاقی حکومت پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے اپنے روایتی انداز میں کہا کہ وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ رسوا ہو کر گھر جائیں گے۔ مسئلہ اب سیاست نہیں بلکہ ریاست ہے۔ نومبر بھاری اور فیصلہ کن ہوگا۔

Related Posts