راولپنڈی: سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پیمرا کی ناکام سینسرشپ سازش ہے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا لانگ مارچ ابھی ختم نہیں ہوا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان کا لانگ مارچ عارضی طور پر رُک گیا ہے، ختم نہیں ہوا۔
سابق وزیر اعظم عمران خان پر فائرنگ کے تناظر میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ 3 روز سے ایف آئی آر نہیں کٹی۔ تھانے میں بجلی نہیں۔ سیاسی درجۂ حرارت میں کوئی کمی نہیں آئی۔
ٹوئٹر پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ ججز انتہائی قابلِ احترام ہیں، لیکن تفتیشی نہیں۔ نااہل اور غیر مقبول حکومت مکمل طور پر ناکام ہوگئی۔ پیمرا کی ناکام سینسر شپ میڈیا کے خلاف سازش تھی۔
عمران خان کا لانگ مارچ عارضی طور پے رُکا ہے ختم نہیں ہوا 3 دن سے ایف آئی آر نہیں کٹی تھانے میں بجلی نہیں سیاسی درجہ حرارت میں کوئی کمی نہیں آئی ججز انتہائی قابل احترام ہیں لیکن تفتیشی نہیں نااہل غیر مقبول حکومت مکمل ناکام ہو گئی ہے پیمراکی ناکام سینسر شپ میڈیاکےخلاف سازش تھی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 6, 2022
آج سے 2 روز قبل اپنے ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے پیٹرول پر 50 روپے تک لیوی میں اضافہ کروایا۔ عمران خان کا مرکزی ملزم ویڈیو بیان ایسے دے رہا ہے جیسے اسٹوڈیو میں بیٹھا ہو۔
آئی ایم ایف نے پیڑول پر 50 روپے تک لیوی بڑھوادی ہےعمران خان کا مرکزی ملزم 4وڈیوبیان ایسےدےرہاہےجیسےوہ پولیس نہیں سٹوڈیومیں بیٹھاہےسیاست کاپریشرککرکسی وقت بھی پھٹ سکتاہےحکومت پاک فوج اورعوام کولڑواناچاہتی ہےجس ملک کاوزیرداخلہ راناثنااللہ جیسا دہشتگرد ہو اُس ملک کا الله ہی حافظ ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 5, 2022
عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سیاست کا پریشر ککر کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔ حکومت پاک فوج اور عوام کو لڑوانا چاہتی ہے۔ جس ملک کا وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ جیسا دہشت گرد ہو، اُس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔