کس نے کتنے پیسے لئے، شیخ رشید نے ووٹ بیچنے والے پی ٹی آئی ارکان کا بھانڈا پھوڑ دیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لوگ سیلاب اور ڈینگی سے مررہے ہیں، حکمران امریکا کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں قیام کررہے ہیں، شیخ رشید
لوگ سیلاب اور ڈینگی سے مررہے ہیں، حکمران امریکا کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں قیام کررہے ہیں، شیخ رشید

کراچی : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے 30 اراکین نے سینیٹ انتخابات میں حزب اختلاف کو حمایت کرنے کی حامی بھری تھی،سے 17 اراکین کے نام بھی پتہ ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ووٹوں کی خریدو فروخت آصف زرداری نے کروائی، اس بار سینیٹ الیکشن میں ووٹ کی قیمت بھی زیادہ تھی، 13 اراکین نے پیسے لے کر ووٹ بیچ دیا، کچھ ارکان جانتے ہیں دوبارہ اسمبلی کاحصہ نہیں ہوںگے ، اسی لیے اپنی قیمت وصول کر لی، وزیر اعظم ووٹ بیچنے والے اراکین کے نام سے واقف ہیں،عمران خان آئندہ الیکشن میں اسلامی قوتوں سے اتحاد کریںگے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ فوج اور تمام ادارے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں ،اس حوالے سے آرمی چیف کا بیانیہ ہے کہ فوج ہر منتخب حکومت کےساتھ ہے۔انہوں نےانکشاف کیا کہ اعتماد کے ووٹ پر 3ارکان نے نخرے دکھائے، صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن جیت جائیں گے۔

پی ٹی آئی میں صرف عمران خان کا ووٹ بینک ہے، کچھ لوگ جانتے ہیں وہ دوبارہ اسمبلی میں نہیں آئیں گے۔ ایسے لوگ ہیں جنہیں گھر والے بھی ووٹ نہیں دے سکتے،انہوں نے کہا کہ عمران خان ہر قسم کے بحران سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ 15 اپریل تک سیاست میں جوڈو کراٹے دیکھ رہا ہوں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کبھی ساتھ نہیں ہونگی۔ نواز شریف پاکستان نہیں آئیں گے اور زرداری باہر نہیں جائیں گے، عمران خان سے لوگ اختلاف کرسکتے ہیں نفرت نہیں، پی ٹی آئی میںعمران خان مضبوط انجن ہیں پیچھے ٹوٹے پھوٹے ڈبے ہیں۔

مزید پڑھیں:بلوچستان سے آزاد حیثیت میں منتخب سینیٹرعبدالقادر پی ٹی آئی میں شامل

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کھیلنے نہیں دے گی توہم بھی کھیلنے نہیں دیںگے، مریم نواز کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے البتہ اپوزیشن نے قانون ہاتھ میں لیا تو قانون انکو ہاتھ میں لےگا۔اپوزیشن کیخلاف عدالتوں میں کمزور کیسز بنائے گئے، شہباز شریف کیخلاف کیسز میں اچھی جان تھی، نوازشریف اور زرداری خاندان کی سیاست ختم ہے۔

اس سے قبل شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ ملک میں ہنگائی کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے ، انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے کہا تھا کہ میں عوامی مسائل پر اسی طرح بولوں گا اور مہنگائی کے مسئلے پر عوام کے ساتھ کھڑا ہوں۔ ان کی اس گفتگو کے بعد سے عمران خان اور شیخ رشید میں شدید اختلافا ت ہو چکے ہیں ، جو تا حال ختم نہیں ہو سکے۔

Related Posts