اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید اور وزیرمذہبی امورپیرنورالحق قادری کو کالعدم تحریک لبیک سے مذاکرات کا ٹاسک دیدیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پیر نورالحق قادری سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور کالعدم تحریک لبیک کے احتجاج کے حوالے سے بات کی اوروفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری اور وزیرداخلہ شیخ رشید کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کی ۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پرپیر نور الحق قادری کراچی سے لاہور پہنچے اور وزیراعظم کی ہدایت پر حکومتی ٹیم نے لاہور میں ٹی ایل پی سے مذاکرات کا فیصلہ کیا۔وفاقی پیر نورالحق قادری نے موجودہ صورتحال کے حوالے سے علمائے کرام سے ٹیلیفونک رابطے کئے ہیں۔
وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ حکومت مذاکرات کے ذریعے معاملات کو حل کرنے پر یقین رکھتی ہے، عوام کی مال و جان کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
مزید پڑھیں:
ٹی ایل پی کا احتجاج، اسلام آباد میں پیراملٹری فورس تعینات کردی گئی
لاہور میں کالعدم تحریک لبیک کا احتجاج، 3پولیس اہلکار جاں بحق
کراچی کے مختلف علاقو ں میں کالعدم تحریک لبیک کا احتجاج شروع ہونیکا امکان