راولپنڈی: سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ صوبائی وزیروں نے اپنی فصلیں بچانے کیلئے سیلاب کا رخ غریبوں کی طرف کر دیا ہے، جب تک رپورٹس بنیں گی، غذائی قلت اور وبائیں پھوٹ پڑیں گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان سیلاب سے اور یورپ خشک سالی سے مرا جارہا ہے۔ اندرونِ سندھ کے وزیروں نے اپنی فصلیں بچانے کیلئے سیلاب کا رخ غریبوں کی طرف کردیا ہے۔
سیلاب متاثرین کو سہولیات نہ دینے سے غذائی قلت کا خدشہ ہے۔مراد علی شاہ
پاکستان سیلاب سے اور یورپ خشک سالی سے مراجارہا ہے۔اندرون سندھ کےوزیروں نےاپنی فصلیں بچانے کے لیے سیلاب کا رخ غریبوں کی طرف کردیا ہے۔سیلاب کی رپورٹیں بننے تک غذائی قلت اور وبائیں شروع ہوجائیں گی۔مہنگی بجلی،آٹا اور سیلاب تباہی لائے گا۔حکمرانIMFکی مدد کے انتظار میں کھائی میں گریں گے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 28, 2022
ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سیلاب کی رپورٹس بننے تک غذائی قلت اور وبائیں شروع ہوجائیں گی۔ مہنگی بجلی، آٹا اور سیلاب تباہی لائے گا جبکہ حکمران آئی ایم ایف کی مدد کے انتظار میں کھائی میں گر جائیں گے۔
گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی شرح 45 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ پیٹرول بھی 20 روپے فی لیٹر بڑھنے لگا ہے۔ غریب آدمی کی زندگی گزشتہ 5 ماہ میں تباہ و برباد ہو گئی ہے۔
سابق وزیرِ داخلہ نے کہا کہ نواز شریف نے شہباز شریف سے کہا ہے کہ اگلی بات تب ہوگی جب میرے اور مریم نواز کے نااہلی کیس ختم ہوجائیں گے۔ اپنے سارے کیس سیدھے کر لیے اور ہمارے معاملے میں آپ کو کوئی فکر نہیں۔
مہنگائی کی شرح45%سے بڑھ گئی،پٹرول بھی20روپے فی لیٹر بڑھنے لگا ہے۔غریب آدمی کی زندگی5مہینے میں تباہ وبرباد ہوگئی ہے۔نواز شریف نے شہباز شریف سےکہا ہے کہ اگلی بات تب ہوگی جب میرے اور مریم کے نااہلی کیس ختم ہوں گے،اپنے سارے کیس سیدھے کر لیے اور ہمارے معاملے میں آپ کو کوئی فکر نہیں۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 27, 2022