راولپنڈی: سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر سیاسی لڑائی طویل ہوئی تو غریب کے حالات گھمبیر ہوجائیں گے جبکہ شریف خاندان بھارت سے اپنی شوگر ملز کیلئے انجینئر بغیر کلیرنس کے منگواتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سیاسی لڑائی طویل ہوئی تو غریب کے حالات اور گھمبیر ہوجائیں گے۔ اسرائیل سے تعلقات اور بھارت سے تجارت کی مثال شہباز شریف کی آڈیو لیک میں سامنے آگئی۔
امریکا کے ساتھ مضبوط تعلقات چاہتے ہیں۔وزیر اعظم
ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان بھارت سے بغیر کلیرنس کے شوگر ملز کیلئے انجینئرز منگواتا ہے۔ سیاستدان عام آدمی کے مسائل نہیں سمجھ رہا، صرف میڈیا میڈیا کھیل رہا ہے۔
حالات کےتقاضوں کودیکھ کرن لیگ بھی الیکشن مہم پرنکل رہی ہےستمبرستمگر ہے،اکتوبرمیں اہم فیصلے ہوجائیں گےمعاشی حالات اتنےگھمبیر ہیں کہ اگرکسی نےکال نہ دی توبھی لوگ سڑکوں پرہونگےکیونکہ ان کےگھروں میں بھوک اورننگ ہےوقت کاتقاضہ ہےکہ انااورضد کوچھوڑکر صاف،شفاف الیکشن کافوری فیصلہ کیاجائے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 25, 2022
اپنے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ حالات کے تقاضوں کو دیکھ کر مسلم لیگ (ن) بھی الیکشن مہم پر نکل رہی ہے۔ ستمبر ستمگر ہے۔ اکتوبر میں اہم فیصلے ہوجائیں گے۔ معاشی حالات اتنے سنگین ہیں کہ اگر کسی نے کال نہ بھی دی تو لوگ سڑکوں پر ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ لوگ اس لیے احتجاج کریں گے کیونکہ ان کے گھروں میں بھوک ہے۔ وقت کا تقاضا ہے کہ انا اور ضد کو چھوڑ کر صاف و شفاف الیکشن کا فوری فیصلہ کیا جائے۔