شہباز شریف بے بس ترین وزیر اعظم، اتحادی آنکھیں دکھا رہے ہیں۔شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہباز شریف بے بس ترین وزیر اعظم، اتحادی آنکھیں دکھا رہے ہیں۔شیخ رشید
شہباز شریف بے بس ترین وزیر اعظم، اتحادی آنکھیں دکھا رہے ہیں۔شیخ رشید

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شہباز شریف بے بس ترین وزیر اعظم ہیں جن کو ایم کیو ایم اور بی اے پی جیسی اتحادی جماعتوں کے رہنما آنکھیں دکھا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر سیاسی پریشر ککر کو سیاسی چولہے سے نہ ہتایا تو پھٹ جائے گا جبکہ وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل آئی ایم ایف کے ترجمان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

متحدہ قومی موومنٹ کی اتحادیوں کو حکومت چھوڑنے کی دھمکی

بیان میں سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ مفتاح اسماعیل سے پرچون فروش بھی محفوظ نہیں جبکہ بے بس ترین وزیر اعظم شہباز شریف کو اپنی پارٹی، بی اے پی اور ایم کیو ایم جیسی جماعتیں آنکھیں دکھا رہی ہیں۔

عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ یہ 70 کی دہائی نہیں ہے۔ توشہ خانہ اور ممنوعہ فنڈنگ کیسز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے جبکہ وفاقی حکومت مرکز میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف سازش تیار کر رہی ہے۔

سابق وزیرِ داخلہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد رابطے کے پل اور ڈائیلاگ کو ختم کردے گی جبکہ غریب شخص بجلی کے بل اور گھر کے کرائے میں سے ایک ہی چیز کی ادائیگی کرسکتا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے جلسے کے متعلق سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ 21 تاریخ کو عمران خان لیاقت باغ میں بڑا جلسہ کرے گا۔سارے ملک کو غریب کا مذبح خانہ بنا دیا گیا ہے۔

Related Posts