اسلام آباد: سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت میں جو کچرا اکٹھا ہوا ہے، عمران خان ایک ٹھوکر میں ڈھیر کردے گا۔ جولائی کا مہینہ اہم ہے۔ بھاگوں گا نہیں، عمران خان کے جلسے کیلئے نکلوں گا۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ لوٹوں کو نااہل ہونا چاہئے، ان کی کوئی حیثیت نہیں۔ ن لیگ نے جن لوٹوں کو ٹکٹ دیا، سب نااہل ہونے چاہئیں۔ حکومت مہنگائی پر قابو پانے آئی تھی، مہنگائی نے اسے کنٹرول کر لیا۔
کنور نوید جمیل 10گھنٹے آپریشن کے بعد آئی سی یو منتقل