400ملز بند،حکومت آئی ایم ایف کے جال میں پھنس چکی ہے۔شیخ رشید احمد

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان معجزانہ طور پر بچ گئے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے، شیخ رشید
عمران خان معجزانہ طور پر بچ گئے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے، شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 400 ملز بند ہوچکی ہیں جبکہ حکومت آئی ایم ایف کے جال میں پھنس گئی ہے، ملک ڈیفالٹ ہونے والا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹؤئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے جال میں پھنس چکی ہے، 400 ٹیکسٹائل ملز بند ہوگئیں اور ملک ڈیفالٹ ہونے والا ہے۔ بجلی 9روپے یونٹ مزید مہنگی ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس، جاوید اقبال کے خلاف تحقیقات کا حکم

ٹوئٹر پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سولر ایجنسی کمیشن کے پیچھے اصل چہرہ شہباز شریف خاندان کا ہے۔ پاکستان دنیا کا مہنگا ترین ملک ہے۔ بھارت سے تجارت، اسرائیل سے دوستی اور ڈرون بیس کی اجازت اس کا ایجنڈا ہے۔

پیغام میں سابق وزیرِ داخلہ نے کہا کہ ملک میں مہنگائی 31 فیصد ہے، شرحِ سود 15 فیصد بڑھ گئی۔ اب سرمایہ کاری کون کرے گا؟ وزارتوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے۔ منی لانڈرنگ کرنے والے ملک کے حکمران بن گئے ہیں۔ لوٹ مار کا بازار گرم کیا ہوا ہے۔

شیخ رشید احمد نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔ گورکن تماشا دیکھ رہے ہیں۔ 20 نشستوں پر ضمنی انتخاب فیصلہ کن ثابت ہوگا۔ آئندہ 45 دن ملکی جمہوریت اور حکومت کا فیصلہ کردیں گے۔ 

Related Posts