اسلام آباد: سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے خلاف کرپشن ریفرنسز بحال کردے گی جبکہ نیب ترامیم کالعدم قرار دے دی جائیں گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکمرانوں کے 50 کرپشن ریفرنسز کی واپسی کو سپریم کورٹ اِن شاء اللہ بحال کرے گی۔ نیب ترامیم کالعدم ہوں اور 1 کروڑ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملے گا۔
سرکاری وسائل کا استعمال، عمران خان کو الیکشن کمیشن کا نوٹس
ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے حکومتی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزراء کی تعداد 70 رکھنا آئین کے منافی ہے جس کے خلاف ہائی کورٹ جاؤں گا۔ پی ڈی ایم اپنے انجام کو پہنچ گئی ہے جبکہ اقتصادی بحران انتہائی سنگین ہوگیا۔
پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پی ڈی ایم نے قوم کو مہنگائی کے سمندر میں ڈبو دیا۔ مہنگائی کے تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے۔ حکومت کو 3 دن سے پیٹرول مافیا قیمت کم ہی نہیں کرنے دے رہا۔ مفاہمت یا مزاحمت، اس کا فیصلہ ہونے والا ہے۔
PDMنےقوم کو مہنگائی کے سمندر میں ڈبو دیا،مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔حکومت کو3دن سے پٹرول مافیا قیمت کم نہی کرنے دے رہا۔مفاہمت یا مزاہمت اس کا فیصلہ ہونے والا ہے۔ وزراء اپنے حلقوں میں نہی جاسکتے۔بلاول پاکستان میں بطور مہمان اداکار آتے ہیں دفتر نہی جاتے۔21وزراء بے محکمہ ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 18, 2022
سابق وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے وزراء اپنے حلقوں میں نہیں جاسکتے۔ وزیرِ خارجہ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پاکستان میں بطور مہمان اداکار آتے ہیں لیکن دفتر نہیں جاتے۔ 21 وزراء کو تاحال محکمہ ہی نہیں دیا گیا۔