بلاول نے شہبازشریف کے جہاز میں سمرقند جانا پسند نہیں کیا۔شیخ رشید کا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ارشد شریف سے متعلق مریم نواز کے ٹوئٹ پر پوری قوم لعن طعن بھیج رہی ہے، شیخ رشید
ارشد شریف سے متعلق مریم نواز کے ٹوئٹ پر پوری قوم لعن طعن بھیج رہی ہے، شیخ رشید

اسلام آباد: سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے انکشاف کیا ہے کہ وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مبینہ باہمی اختلاف کے باعث وزیر اعظم شہباز شریف کے جہاز میں  سمرقند جانا پسند نہیں کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور شہباز شریف کے مابین تعیناتی کا مسئلہ اصل اہمیت اختیار کرگیا ہے جبکہ عمران خان خوبصورت سوئنگ کراکے الگ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسمبلی کی مدت میں صدر کی منظوری کے بغیر اضافہ نہیں ہوسکتا، شیخ رشید

ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کے جہاز میں سمرقند جانا بھی پسند نہیں کیا۔ پسِ پردہ مفاہمتی کوششیں 15 اکتوبر تک کامیاب ہوسکتی ہیں ورنہ سڑکوں پر جوڈو کراٹے ہوں گے۔

سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) پر بھی تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کی سیاست اس کے گلے پڑ گئی ہے۔ وقت پر فیصلے نہ ہوں تو وقت انتظار نہیں کرتا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسمبلی کی مدت میں صدر کی منظوری کے بغیر اضافہ نہیں ہوسکتا۔

آج سے 2 روز قبل ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے  حکومت کی پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 70وزراء، 240 کا ڈالر، 4000 من آٹا،غریب کی مزید بربادی ہے۔

Related Posts