سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان کی آخری امید سپریم کورٹ دباؤ میں ہے۔ اور تمام غیر متعلقہ افراد فل کورٹ کا مطالبہ کررہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ معاملہ ڈپٹی اسپیکر اور سپریم کورٹ کا ہے، جبکہ تمام غیر متعلقہ افراد فل کورٹ کا مطالبہ کررہے ہیں۔
تمام غیر متعلقہ افراد فل کورٹ کا مطالبہ کررہے ہیں۔معاملہ ڈپٹی سپیکر اور سپریم کورٹ کا ہے۔سپریم کورٹ ڈپٹی سپیکر سے پوچھ رہی ہے کہ ہمارے کس حوالے کے تحت فیصلہ دیا اور ڈپٹی سپیکر لاپتہ ہیں۔ مداخلت سافٹ ہو یا ہارڈ اکتوبر،نومبر میں الیکشن ہوں گے جو آخری حل ہے ورنہ سب گھر جائیں گے۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 25, 2022
شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ ڈپٹی اسپیکر سے پوچھ رہی ہے کہ عدالت کے کس حوالے کے تحت آپ نے فیصلہ دیا، جب کہ ڈپٹی اسپیکر لاپتہ ہیں۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ 5 درجن صوبائی وزراء کا حلف انصاف اور جمہوریت کے منہ پہ تمانچہ ہے، پاکستان کی آخری امید سپریم کورٹ دباو میں ہے 30 اگست تک فیصلے نہ کیے گئے تو جھاڑو پھر جائے گا۔
سربراہ عوامی لیگ کا کہنا تھا کہ مداخلت سافٹ ہو یا ہارڈ اکتوبر یا نومبر میں الیکشن ہوں گے جو آخری حل ہے، ورنہ سب گھر جائیں گے۔
5درجن صوبائی وزراء کا حلف انصاف اور جمہوریت کے منہ پہ تمانچہ ہے۔پاکستان کی آخری امید سپریم کورٹ دباو میں ہے۔30اگست تک فیصلے نہ کیے تو جھاڑو پھر جائے گا۔10کروڑ لوگ بھوک اور مہنگائی کی لپیٹ میں ہیں اور آصف زرداری سالگرہ منانے دبئی جارہے ہیں۔اب سیاست نہیں ریاست کو بچانا ہوگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 25, 2022