وزیر ریلوے شیخ رشید آج لاہور میں گجرانوالہ ایکسپریس کا افتتاح کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر ریلوے شیخ رشید آج لاہور میں گجرانوالہ ایکسپریس کا افتتاح کریں گے
وزیر ریلوے شیخ رشید آج لاہور میں گجرانوالہ ایکسپریس کا افتتاح کریں گے

لاہور:وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد آج لاہور میں گجرانوالہ ایکسپریس کا افتتاح کریں گے جو گجرانوالہ اور لاہور دونوں شہروں میں عوام کی آمدورفت میں معاون ثابت ہوگی۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے گزشتہ ہفتے گجرانوالہ ایکسپریس کے افتتاح کا اعلان کیا، جبکہ ٹرین سروس کا کرایہ 100 روپے فی مسافر رکھا گیا ہے۔

اس سے قبل  وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے گی۔ اپوزیشن حکومت کے خلاف کچھ نہیں کر پائے گی۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کہیں نہیں جا رہے، اس لیے جو لوگ ان کے مخالف ہیں، وہ ان کے خلاف احتجاج کے لیے آزاد ہیں۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان حکومت کے خلاف آزادی مارچ کی طرز پر کسی دوسرے احتجاج کا بندوبست نہیں کرسکیں گے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کا ذکر کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف ملک واپس نہیں آئیں گے، نہ ہی مریم نواز ملک سے باہر جائیں گی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اعلان کیا کہ پنجاب کے دل لاہور اور گجرانوالہ کے درمیان نئی ٹرین چلائی جائے گی جس کا مقصد عوام کو سہولت مہیا کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر ریلوے نےگجرانوالہ ایکسپریس چلانے کا اعلان کردیا

Related Posts