اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس جہازمیں نوازشریف آئیں گے اُس میں چور اورغدارکے نعرے لگیں گے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ حکومت سے ملک نہیں چل رہا،48 گھنٹوں میں فیصلے کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے 31 مئی تک اہم فیصلے ہوجائیں گے، ساری قوم کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ الیکشن کرائے جائیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ اب نوازشریف کو وطن واپس آنے سے کون روک رہا ہے، جس جہازمیں نوازشریف آئیں گے، اُس میں چور اورغدارکے نعرے لگیں گے۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ نوازشریف جس جہازسے آئیں گے دیگر مسافر اترجائیں گے، آصف زرداری نے نوازشریف سے بدلہ لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان اپنا فون سنبھال نہیں سکتے، ملک کیسے سنبھالیں گے، ریحام خان