غیر ملکی قوتیں عمران خان کو قتل کرنے کی کوشش کر سکتی ہیں، شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غیر ملکی قوتیں عمران خان کو قتل کرنے کی کوشش کر سکتی ہیں، شیخ رشید
غیر ملکی قوتیں عمران خان کو قتل کرنے کی کوشش کر سکتی ہیں، شیخ رشید

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے بدھ کے روز کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی جان کو خطرہ ہے اور کچھ غیر ملکی قوتیں انہیں مارنے کی کوشش کر سکتی ہیں۔

سابق وزیر شیخ رشید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان بیرونی دباؤ کے سامنے ڈٹ گئے ہیں،اس لیے انہیں خدشہ ہے کہ کچھ غیر ملکی قوتیں انہیں مارنے کی کوشش کر سکتی ہیں کیونکہ پی ٹی آئی کے سربراہ ملک کے کئی شہروں میں جلسے کرنے والے ہیں۔

شیخ رشید نے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے کے اپنے عہد کو دہرایا اور کہا کہ وہ بھی ”امپورٹڈ حکومت” کے ساتھ اسمبلیوں میں نہیں بیٹھنا چاہتے اس لیے پی ٹی آئی کے ایم این ایز کی طرح انہوں نے بھی اپنا استعفیٰ عمران خان کو بھجوا دیا ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال نہیں دینی چاہیے کیونکہ انہیں قتل یا جیل میں ڈالاجا سکتا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ جس دن یہ استعفے منظور ہو جائیں گے میرا استعفیٰ پہلا ہو گا۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کے بعد جس قدر عوامی پذیرائی مل رہی ہے یہ دیکھ کر وہ حیران ہیں اور پارٹی کے کراچی جلسے میں بھی شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں: سابق معاون خصوصی شہباز گل عمران خان کے چیف آف اسٹاف مقرر

سابق وزیر نے کہا کہ نواز شریف جو طبی وجوہات کی بنا پر لندن میں تھے اب سعودی عرب سے نئے پاس ورڈ کے ساتھ واپس آئیں گے۔

Related Posts