جوعوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں وہ عدلیہ کو للکاررہے ہیں،شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جوعوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں وہ عدلیہ کو للکاررہے ہیں،شیخ رشید
جوعوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں وہ عدلیہ کو للکاررہے ہیں،شیخ رشید

لاہور: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ نواز شریف پاکستان نہیں آئے گا،آئی ایم ایف سے اپریل میں بھی معاہدہ ہوا دکھائی نہیں دیتا،ایک طرف گرفتاریاں دوسری طرف مذکرات کابھونڈا مذاق ہے۔

عدلیہ کودھوکہ دینے کی کوششیں کی گئیں توعدلیہ اپنا آئینی اختیار استعمال کرے گی،جوعوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں وہ عدلیہ کو للکاررہے ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ حکومت نے عید کی خوشیوں پربھی10روپے کا پیٹرول بم گرادیاہے،مزید39لاکھ افرادغربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں،زرمبادلہ کے ذخائرایک ماہ کی درآمدات کے لئے بھی پورے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نہ بجلی نہ گیس کابل نہ سکول میں داخلہ بلکہ عدلیہ کے ساتھ لڑائی ان کی دما غی توازن کی نشاندہی کرتی ہے،الیکشن کروانے ہوں گے ورنہ فیصلہ سڑکوں پرہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف توہین عدالت اورآرٹیکل6کی بارودی سرنگ کی طرف بڑھ رہا ہے،گرایک دن میں انتخابات کرانے ہیں توقومی اسمبلی توڑیں جیسے ہم نے صوبائی اسمبلیاں توڑیں ورنہ بحران انتہائی شدیدگھمبیرہوجائے گا۔

سینئر وکلاء نے کہہ دیا ہے سپریم کورٹ کورٹ ہماری ریڈ لائن ہے اور14مئی کوالیکشن ہوکررہیں گے۔

Related Posts