وزیر ریلوے شیخ رشید کا بڑا اقدام، 100سال پرانا اسٹیم انجن چلادیا

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

sheikh rasheed
وزیر ریلوے شیخ رشیدنے 100سال پرانااسٹیم انجن چلادیا

راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے سیاحت کے فروغ کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے 100 سال پرانی اسٹیم انجن ٹرین چلادی،افتتاح کے بعد پہلے سفر میں اسٹیم سفاری ٹرین راولپنڈی ریلوے اسٹیشن سے اٹک کے لیے روانہ ہوگی۔ اس سفر میں جرمنی، اٹلی، برطانیہ، جاپان، آسٹریلیا کے بلاگرز شامل ہیں۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 100سال پرانے اسٹیم انجن بحال کیے جارہے ہیں، تمام ممالک کا شکریہ جنہوں نے پاکستان ریلوے کی اسٹیم انجن کی بحالی میں مدد کی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا بطور وزیر میں اسٹیم انجن لورز کو ویلکم کرتا ہوں۔ یہ اسٹیم انجن پارٹیشن سے پہلے کے ہیں۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے 100 سال پرانےاسٹیم انجن کو قابل استعمال بنائیں گے۔ انہوں نے کہا میں آسٹریا، اٹلی اور جاپان کے لوگوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

سفاری ٹرین کے افتتاح کے موقع پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست میں خوشگوار دور آنا والا ہے، نواز شریف علاج کی غرض سے باہر جانا نہ ڈیل ہے اور نہ ڈھیل ہے، شریف خاندان سعودی عرب جاتے وقت حمزہ شہباز کو ضمانت پر رکھ کر گیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کے ای سی ایل کا فیصلہ حکومت اور (ن) لیگ دونوں کیلئے بہتر ہے، شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا کسی نے بیچ بچاؤ نہیں کرایا ۔ نوازشریف اور شہبازشریف نے بیان حلفی پر دستخط کیے ہیں کہ 4 ہفتے بعد علاج کروا کر واپس آئیں گے، عمران خان کی جان بھی عزت وآبرو کیساتھ چھوٹ گئی ہے، عمران خان کا ایجنڈا ہے کسی چور کو نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز اور سینیئر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) رہنما خورشید شاہ کے علاوہ سب کی پلی بارگین ہوجائے گی، انہوں نے دعویٰ کیا کہ آصف زرداری کیس میں پانچ لوگ پلی بار گین کی کوشش کر رہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کس کے کہنے پر فیصلہ بدلا، پتہ نہیں، مولانا فضل الرحمان جیسے آئے ویسے ہی چلے گئے، انہوں نے پوری کوشش کی مگر کچھ نہ مل سکا ۔

Related Posts