حکومت ناکام ہوگئی، اکیلا عمران خان عوام کے دلوں پر چھا گیا، شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں الیکشن نہ ہوئے تو جھاڑو پھر جائے گا، مقتدر حلقوں سے اپیل ہے کہ نئے انتخابات کرائیں، شیخ رشید
ملک میں الیکشن نہ ہوئے تو جھاڑو پھر جائے گا، مقتدر حلقوں سے اپیل ہے کہ نئے انتخابات کرائیں، شیخ رشید

لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ حکومت عوام کے دلوں سے گرگئی اور اکیلا عمران خان عوام کے دلوں پر چھا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا اگر شام سات بجے مارکیٹیں اور دکانیں بند کی گئیں تو دکاندار بھی بھوکے مریں گے، معاشی تباہی کا سہرا امپورٹڈ حکومت کے سر جاتا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ امریکی ایمبیسڈر آچکا ہے اور چینی ایمبیسڈر جا چکا ہے جبکہ ہندوستان میں مسلمانوں کے گھر گرائے جارہے ہیں اور امپورٹڈ حکومت ہندوستان سے تجارت کرنے جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کیلئے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنا کتنا ضروری ہے

انہوں نے کہا کہ جس دن ان کے کیس ختم ہوگئے یہ الیکشن کی طرف جائیں گے، ایک درجن جماعتیں عوام کی نظروں سے گر گئی ہیں اور اکیلا عمران خان عوام کے دلوں پر چھا گیا ہے۔

سابق وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت مفاد پرستوں کا دوسرا نام ہے، یہ چوروں کی بیٹھک سجائی گئی ہے جس کو عوام میں کوئی پذیرائی حاصل نہی، یہ ایک درجن پارٹیاں اپنی سیاسی قبر خود کھود رہی ہیں اور عوام ان کے چہرے دیکھ کر ٹی وی چینل بدل دیتے ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ لندن خفیہ معاہدے کے تحت نواز شریف پاکستان نہیں آ رہے۔اُن کا یہ بھی کہناتھاکہ اتوار کی شام 9بجے سابق وزیراعظم عمران خان کی کال پر لال حویلی ان کا خطاب سنیں گے۔

Related Posts