پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا، نواز شریف پاکستان آنے سے گھبرائیں گے۔ شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک کمیشن خوروں کی منڈی اور چور چور بین الاقوامی نعرہ بن گیا۔ شیخ رشید
ملک کمیشن خوروں کی منڈی اور چور چور بین الاقوامی نعرہ بن گیا۔ شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا، نواز شریف پاکستان آنے سے گھبرائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ تین رشتے دار عدالتی ضمانتوں پر مفرور 24 کروڑ پاکستانیوں کے مستقبل کا فیصلہ لندن میں کریں گے۔

ٹوئٹر پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ خرم دستگیر کہتے ہیں قومی سلامتی اداروں کے مستقبل کا فیصلہ بھی لندن میں یہی کریں گے۔ کسی مسلم لیگی لیڈر کو اس میٹنگ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

تحریکِ انصاف کا حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا فیصلہ، عمران خان قیادت کریں گے

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا، نواز شریف پاکستان آنے سے گھبرائیں گے۔ نایاب آٹا 150 روپے کلو میں خریدنے والے ریاست اور سیاست سے مایوس ہوگئے ہیں۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جس اتحادی نے عمران خان کی حکومت کو چھرا گھونپا وہ عوامی حمایت سے محروم ہوگئے۔ افغانستان کی کرنسی بھی پاکستان سے بہتر ہوگئی ہے۔ بلاول کو ملک چھوڑنے کا بہانہ چاہیے۔غیرآئینی 70 وزراء کے خلاف ہائی کورٹ جا رہا ہوں۔

Related Posts