راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اوورسیر پاکستانیوں کو سیاست اور ووٹ سے دور رکھنا قومی بددیانتی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ بہت جلد صدر حکومت سے اعتماد کے ووٹ کے لیے کہے گا، 1 ووٹ کی اکثریت پر قائم حکومت کسی وقت بھی دھڑم سے گرجائے گی۔
#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/k5CMkZkf3P
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 30, 2022
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک ووٹ کی اکثریت صرف غلامی کے سامراجی فیصلوں پر عمل در آمد کے لیے دی گئی ہے اور 1 ووٹ کی اکثریت والی حکومت 22 کروڑ لوگوں کی ترجمانی نہیں کرسکتی۔
حکومت نے منکی پاکس سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ جاری کردیا