شیخ رشید احمد کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا افتتاح آج کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شیخ رشید احمد کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا افتتاح آج کریں گے

کراچی: وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا افتتاح آج کریں گے جبکہ منصوبے کے تحت 4 ٹرینیں روز چلائی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کے تحت ٹرینیں کراچی سٹی اسٹیشن اور پپری یارڈ سے چلائی جائیں گی جن کیلئے مجموعی طور پر 13 اسٹیشنز ہوں گے جن کے مابین سفر کیا جائے گا۔

ریلوے حکام کے مطابق سٹی اسٹیشن سے 2 ٹرینیں چلیں گی۔ اسٹیشن سے ٹرینیں صبح 7 بجے اور شام 5 بجے روانہ ہوں گی جبکہ 2 ٹرینیں مارشلنگ یارڈ پپری سے چلیں گی۔ ٹرینیں پپری مارشلنگ یارڈ سے صبح 7 اور شام 4 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہوں گی۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان ریلوے سرکلر ریلوے کی بحالی کے نام پر سپریم کورٹ آف پاکستان اور کراچی کے 3کروڑ عوام کو اصل حقائق سے آگاہ کرنا بھول گئی،اصل علاقے چھوڑ کر مین ٹریک پر سرکلر ریلوے چلے گی۔

پاکستان ریلوے نے سرکلر ریلوے میں آج سے باقائدہ ٹرینیں چلانے کا اعلان تو کردیا تاہم سرکلر ریلوے ڈرگ روڈ تا اورنگی ٹاؤن سیکڑوں مقامات پر ریلوے ٹریک یا تو منوں مٹی تلے دبا ہوا ہے یا چور چرا کر لے گئے۔ پھر ٹرین چلے گی کیسے؟یہ سوال کراچی کے ہر شہری کی زبان پر ہے۔ 

مزید پڑھیں: سرکلر ریلوے کی بحالی، شہریوں کی امیدوں پر پانی پھر گیا

Related Posts