اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد پشاور کے 2 روزہ سرکاری دورے کیلئے روانہ ہو گئے ہیں، وزیرِ داخلہ لنڈی کوتل کا بھی دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید دورۂ پشاور کے دوران اہم ملاقاتیں کریں گے، بارڈر مینجمنٹ، اینٹی اسمگلنگ اور دیگر اہم امور پر بریفنگ دی جائے گی۔
وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد ایف سی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کریں گے جہاں کمانڈنٹ اور آئی جی ایف سی سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور طور خم بارڈر ٹرمینل کا بھی دورہ کریں گے۔
پشاور میں وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کل اہم پریس کانفرنس میں میڈیا نمائندگان سے خطاب کریں گے جبکہ وزارتِ داخلہ کا چارج سنبھالنے کے بعد شیخ رشید احمد پہلی بار پشاور کا دورہ کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اعلان کیا کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کا پاسپورٹ 16 فوری کو منسوخ کردیا جائیگا،پیپلز پارٹی سینٹ اور ضمنی انتخابات میں حصہ لے گی،یکم جنوری سے چین اور افغانستان کے ویزے کا اجرا آن لائن ہوگا۔
انہوں نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا کہ مینوئل ویزے کو ختم کر رہے ہیں،آئی جے پی پر پرنسپل روڈ کا کام اور 7 ایونیو انٹرچینج بنائیں گے،اسلام آباد ایکسپریس وے کے کام کو بھی تیزی سے شروع کیا جائیگا،مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، یہ سب چور اپنی چوری بچانے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں، یہ سارے لوگ بے نقاب ہوں گے۔
مزید پڑھیں: نوازشریف کا پاسپورٹ 16 فروری کو منسوخ کردیں گے، شیخ رشید احمد