اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم افغانستان کے مسائل پر آواز اٹھانے والے واحد انسان ہیں۔ اپوزیشن کے تلوں میں تیل نہیں، پلگوں میں کچرا پھنس گیا، رنگ پسٹن بیٹھ گئے، عمران خان کو تھکا ہوا حزبِ اختلاف ملا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن احتجاج کا شوق پورا کر لے۔ فضل الرحمان مارچ کا زیادہ شوق رکھتے ہیں جبکہ نواز شریف اپنی جعلی رپورٹس بنانے والا بدنصیب انسان ہے۔
اٹارنی جنرل کا خط توہین عدالت کے مترادف ہے، شہباز شریف