کویت میں صباح الاحمد الجابر کا انتقال، شیخ نواف الاحمد نئے امیر مقرر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کویت میں صباح الاحمد الجابر کا انتقال، شیخ نواف الاحمد نئے امیر مقرر
کویت میں صباح الاحمد الجابر کا انتقال، شیخ نواف الاحمد نئے امیر مقرر

کویت میں صباح الاحمد الجابر الصباح کے انتقال کے بعد شیخ نواف الاحمد کو نیا امیر مقرر کردیا گیا۔ نئے امیر کی عمر 83 برس ہے۔

تفصیلات کے مطابق خلیجی ریاستِ کویت کے امیر صباح الاحمد کا انتقال گزشتہ روز دوپہر کے وقت ہوا جس کی تصدیق کویت کے شاہی خاندان اور عالمی میڈیا نے کی۔

کویت کے امیر کے انتقال پر ملک بھر میں 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ یو اے ای سمیت دیگر عرب اور مسلم ممالک نے 3 روزہ سوگ منانے کا فیصلہ کیا۔

گزشتہ روز کویتی امیر کا انتقال 91 برس کی عمر میں ہوا  جو رواں برس 2 ماہ قبل ہی شدید بیماری کے باعث علاج کیلئے امریکا گئے۔ کویت میں بھی ان کا علاج جاری تھا۔

،عمر رسیدہ امیر کے انتقال کے بعد ولی عہد شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح ملک کے نئے امیر مقرر ہوئے ہیں، انہیں امیر بنانے کا اعلان کویتی کابینہ نے کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: کویت نے پاکستان سمیت متعدد ممالک میں پروازوں پر پابندی لگا دی 

Related Posts