مسجد نبوی کے پاکستانی نژاد امام شیخ محمد بن خلیل انتقال کرگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مسجد نبوی کے سابق امام اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے سعودی عرب کے نامور  قاری شیخ محمد بن خلیل القاری انتقال کرگئے۔

شیخ محمد بن خلیل القاری مسجد قبا مدینہ منورہ کے امام تھے اور مسجد نبوی میں نماز تراویح کی امامت بھی کرچکے تھے۔

شیخ محمدبن خلیل القاری کا آبائی تعلق مظفر آباد آزادکشمیر سے تھا، ا ن کی نمازہ جنازہ آج بعد نماز مغرب مسجد نبوی میں ادا کی جائے گی۔

ان کے والد شیخ خلیل القاری بھی سعودی عرب کے معروف  قاری تھے اور متعدد ائمہ حرمین ان کے شاگرد رہ چکے ہیں۔

Related Posts