اداکارہ شہزین راحت شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکارہ شہزین راحت شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
اداکارہ شہزین راحت شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل

کراچی: پاکستان کی نوجوان اور ابھرتی ہوئی اداکارہ شہزین راحت نے حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔

سماجی رابطے اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر شہزین راحت کی شادی سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جن میں اداکارہ کو نکاح نامے پر دستخط کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

پاکستانی ڈرامہ کیسا ہے نصیبا میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی شہزین راحت نے سرخ و سفید عروسی جوڑا زیبِ تن کر رکھا ہے۔ اپنے اہلِ خانہ اور دوستوں کے ہمراہ شادی کی تقریب میں شہزین راحت خوشگوار موڈ میں نظر آئیں۔

تم ہو وجہ اور کہانی سمیت دیگر ڈراموں میں سپورٹنگ کرداروں میں جلوہ گر ہونے والی شہزین راحت نے اداکاری کے فن سے مداحوں کو محظوظ کیا جن کی شادی پر مداحوں نے انہیں تہنیتی پیغامات ارسال کیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shehzeen Rahat (@shehzeenrahatt)

کیسا ہے نصیبا کے علاوہ شہزین راحت نے نصیبوں جلی، جیٹھانی، گھائل اور دیگر ڈراموں میں کام کرکے مداحوں سے خوب داد وصول کی۔ شادی کی تصاویر میں شہزین راحت کو بے حد خوش و خرم دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ شہزین راحت نے شعیب لاشاری سے شادی کی ہے اور اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نوبیاہتا جوڑے کی متعدد تصاویر شیئر کی ہیں جس پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شہزین راحت اور شعیب لاشاری کو نئی زندگی کیلئے نیک تمناؤں کا تحفہ دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shehzeen Rahat (@shehzeenrahatt)

سب سے آخری بار شہزین راحت کو ڈرامہ سیریل تم ہو وجہ میں دیکھا گیا جس میں انہوں نے اداکاری کے جوہر دکھا کر مداحوں کے دل جیت لیے تھے۔ شہزین راحت کو ڈرامہ انڈسٹری کی قابلِ قدر اداکاراؤں میں شمار کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرن جوہر کارتک آریان سے ناراض، فلم دوستانہ 2سے نکال دیا

Related Posts