پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے ماؤنٹ انا پورنا کو سرکرلیا، 8 ہزار 91 میٹر بلند انا پورنا دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی ہے۔
کوہ پیما شہروز کاشف پاکستانی وقت کے مطابق 6 بج کر 31 منٹ پر اناپورنا ٹاپ پر پہنچے، نوجوان پاکستانی کو پیماء اب تک 8 ہزار میٹر سے بلند 11 چوٹیاں سر کرچکے ہیں۔
21 سالہ شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والے دنیا کے کم عمر کوہ پیماء بن گئے، وہ11 بلند چوٹیاں سر کرنے والے دوسرے پاکستانی کوہ پیماء ہیں۔
قبل ازیں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے سرباز علی خان اب تک 12 بلند ترین چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔
شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 سر کرنے والے کم عمر ترین ایتھلیٹ بننا چاہتے ہیں، وہ اگلے مرحلے میں داؤ لاگیری کی چوٹی کو سر کریں گے۔
نوجوان کوہ پیما اس سے قبل براڈ پیک، ایوریسٹ، کے ٹو، مناسلو ، کنچنگجونگا، لوٹسے، مکالو ، نانگا پربت، گیشربرم ون اور ٹو سر کرچکے ہیں۔