پاکستانی اسنوکر پلیئر شہرام چنگیزی نے امریکا میں اہم اعزاز حاصل کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہرام چنگیزی
(فوٹو: انڈپینڈنٹ اردو)

واشنگٹن: پاکستانی اسنوکر پلیئر شہرام چنگیزی نے امریکا میں اہم اعزاز حاصل کرتے 147 کا بریک کھیلنے والے پہلے کیوئیسٹ ہونے کا کارنامہ سرانجام دے دیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کےمطابق ایمبیسی اوپن سے قبل پریکٹس میچ کے دوران انہوں نے سابق پاکستان رینکنگ پلیئر فرحان ادریس کے خلاف شاندار 147 کا بریک کھیلا، امریکا میں کسی بھی سطح پر ریکارڈ ہونے والا یہ پہلا 147 کا بریک ہے، بریک تقریباً 10منٹ تک جاری رہی۔

رپورٹ کے مطابق اسنوکر پلیئر شہرام چنگیزی کا شمار پاکستان کے مایہ ناز اسنوکر کھلاڑیوں میں ہوتا ہے، وہ 2010 کے ایشین گیمز میں پاکستان کی برانز میڈلسٹ اسنوکر ٹیم میں شامل کیے گئے۔ اس کے علاوہ ایشین اور ورلڈ چیمپئن شپ میں بھی پاکستان کیلئے تمغے اپنے نام کرچکے ہیں۔

گزشتہ برس پاکستانی اسنوکر پلیئر شہرام چنگیزی نے ٹیکساس اوپن اسنوکر کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا تھا۔خیال رہے کہ اسنوکر میں 147 کی بریک سب سے بڑی ہوتی ہے جس کے حصول کیلئے پلیئر کو ایک ہی باری میں تمام ریڈ بالز کو بلیک بالز کے کوور کے ساتھ پوٹ کرنے کے بعد ہر کلر بال کو پوٹ کرنا ہوتا ہے۔

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے شہرام چنگیزی کیو سپورٹس میں اعلیٰ مقام رکھتے ہیں۔ انہوں نے لندن میں ہونے والی یو کے اوپن نائن بال پول میں حصہ لینے والے پہلے اور واحد پاکستانی کا اعزاز بھی اپنے نام کیا ہے۔ انہوں نے پاکستان کیلئے 3 کانسی کے تمغے بھی اپنے نام کیے تھے۔

Related Posts