شہباز شریف آج کراچی پہنچ گئے، بلاول بھٹو سے ملاقات متوقع

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہباز شریف کی ضمانت خطرے میں پڑ گئی، ریفری جج سے خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ
شہباز شریف کی ضمانت خطرے میں پڑ گئی، ریفری جج سے خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

کراچی :پاکستان مسلم لیگ(ن)کی صدر اور قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف آج دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں جس کے دوران ان کی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات متوقع ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف آج بدھ کے روز دو روزہ دورے پر کراچی پہنچے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنماؤں کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات متوقع ہے اور شہباز شریف اور پیپلزپارٹی قیادت سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرے گی۔

شہبازشرفی دورہ کراچی کے دوران گلشن اقبال میں اپارٹمنٹ کی دیوار گرنے سے جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کریں گے، منظور کالونی میں عمائدین اور پارٹی کارکنان سے ملاقات کریں گے۔

ن لیگ کے رہنماؤں کے مطابق شہباز شریف نے 2018 کے عام انتخابات میں بلدیہ ٹاؤن سے بھی حصہ لیا تھا، اس لئے وہ بلدیہ ٹاؤن اور ضلع غربی کا بھی دورہ کریں گے جبکہ وہ لیگی رہنماؤں کے ساتھ مشاورتی اجلاس کریں گے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کراچی کے مسائل حل کرنے کے لئے پر عزم ہیں، شبلی فراز

اپنے دو روزہ دورے کے دوران شہبازشریف ایدھی فاؤنڈیشن کے رہنما فیصل ایدھی سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ پارٹی رہنماؤں کے مطابق وہ ایک روز کراچی میں قیام کے بعد جمعرات کو واپس لاہور روانہ ہوں گے۔

Related Posts