شہباز شریف نے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کر دی، اجلاس 31مارچ تک ملتوی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی جاری ہے، جبکہ وزیراعظم عمران خان کیخلاف اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے تحریک عدم اعتماد پیش کردی ہے۔

آج جب اجلاس شروع ہوا تو اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک بھی شامل تھی جو ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی اجازت کے بعد ایوان میں پیش کردی گئی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت شروع ہوا ہے۔ حکومتی اتحادیوں یا پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان میں سے کوئی اس وقت ایوان میں موجود نہیں۔

اپوزیشن اتحاد کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد جمع کرادی ہے اور اپوزیشن کی جانب سے اس بات کا دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ان کے پاس مطلوبہ اراکین سے زیادہ تعداد ہے جس کے باعث عدم اعتماد کی کامیابی یقینی ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی زیر قیادت حکومت کا بھی دعویٰ ہے کہ وہ عدم اعتماد کی تحریک میں اپوزیشن کو شکست دے کر سرخرو ہوگی۔

واضح رہے کہ ایوان میں حکومتی جماعت تحریک انصاف کے 178 ارکان ہیں جبکہ اپوزیشن ارکان کی تعداد 163 ہے تاہم اپوزیشن نے اکثریت یعنی 172 سے زائد ارکان کی حمایت کا دعویٰ کررکھا ہے۔جبکہ آج ایوان میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف قرار داد پیش کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کی جانب سے سامنے لائے گئے خط کا علم نہیں، شیخ رشید

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ وزیر اعظم عمران خان ملک کے تیسرے وزیراعظم ہیں جن کے خلاف تحریک پیش کی گئی ہے۔ اس سے قبل سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو اور شوکت عزیز کے خلاف عدم اعتماد پیش کی گئی تھی۔اُس وقت ان تحریکوں نے ناکامی کا سامنا کیا تھا۔

Related Posts