اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان آمد پر خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہی جوڑے کی آمد سے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔
اپنے بیان میں صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے کہاکہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شاہی جوڑے کی آمد سے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔
I warmly welcome the royal couple on their visit to Pakistan. It underscores deepening friendship b/w our countries. UK has been a great dev. partner of Pakistan. With DFID’s cooperation, Punjab achieved various milestones during our govt for which we will always remain grateful!
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 15, 2019
انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام شاہی جوڑے کی پہلی بار یہاں آمد پر مسرت کا اظہار کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ امید ہے شاہی جوڑے کا یہاں قیام یادگار ثابت ہوگا اور وہ پاکستانی عوام کی محبت، خیرسگالی اور گرمجوش میزبانی کے احساسات لے کر واپس جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ شاہی جوڑے کی آمد سے دنیا میں پاکستان کا مثبت امیج بڑھے گا۔
It may have been 14 years since the heart-breaking day of 8th Oct 2005 but the memories of the immense pain, agony and a deep sense of loss are still fresh in our minds. May no one have to face such a calamity. May those affected by this disaster find peace.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 7, 2019