رحیم یار خان: پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پوری قوم سے کہتا ہوں میری کال کی تیاری کریں، شہبازشریف کو اس لیے لایا گیا سارے حکم مانے گا۔ سیلاب متاثرین مشکل میں ہیں، شہباز شریف، بلاول امریکا کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں ٹھہرے ہوئے ہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان کا رحیم یار خان میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گرمی کے باوجود خواتین جلسے میں آئیں، جلسے میں دیر سے پہنچنے کی معذرت کرتا ہوں، رحیم یارخان والوں کے آج جذبہ وجنون،شعور کو دیکھا ہے، آج پورے پاکستان میں میرا جلسہ براہِ راست دکھایا جا رہا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ تین ٹیلی تھون میں 8 گھنٹے کے دوران مجھے 14 ارب پاکستانیوں نے دیئے۔اسحاق ڈار کو ڈیل کے تحت پاکستان واپس لایا جا رہا ہے۔سیلاب میں ہمارے بہن، بھائی، بچے متاثر ہوئے، متاثرین کی ہرممکن مدد کریں گے، ہرپاکستانی کو چاہیے جتنی ہو سکے سیلاب متاثرین کی مدد کریں، چاروں طرف پانی کی وجہ سے متاثرین مشکلات کا شکارہیں۔
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کو اردوسیکھتے ہوئے چودہ سال ہوگئے، اللہ کا شکرہے میری قوم میں شعور آ گیا ہے۔ اپنی قوم کو حقیقی آزادی کے لیے جگانے کی کوشش کر رہا ہوں، جس قوم کی مائیں، بہنیں، نوجوان جاگ جائیں اس قوم کو کوئی غلام نہیں بناسکتا۔
انہوں نے کہا کہ کرائم منسٹر، بلاول بھٹو امریکا گئے ہوئے ہیں، امریکی اداکارہ متاثرین کی مدد کے لیے پاکستان آئیں، یہ امریکا میں مہنگے ترین ہوٹلوں میں ٹھہرے ہوئے ہیں، متاثرین مشکل میں امریکا کیا کرنے گئے ہیں،انہیں متاثرین کی پرواہ نہیں۔
عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف نے سیکرٹری جنرل سے کہا وعدہ کرتا ہوں امداد چوری نہیں کریں گے، اس کا مطلب ہے پہلے امداد چوری کرتے تھے، دنیا اس انسان کی عزت کرتی ہے جو اپنی خود کرتا ہے، بہنیں اپنے بچوں کی تربیت کریں خدا کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکنا، غریب آدمی میں بھی غیرت ہو تو دنیا اس کی عزت کرتی ہے، جس پرائم منسٹرمیں غیرت نہ ہواس کی کوئی عزت نہیں کرے گا، امریکی دورے پرقوم کے کروڑوں روپے خرچ کیے گئے۔
پی ٹی آئی چیئرین نے کہا کہ بیرونی سازش کے ذریعے امپورٹڈ وزیراعظم کو بٹھایا جائے تو پھرملک کی شرمندگی ہوتی ہے، رحیم یارخان والوں کیا آپ ایسا وزیراعظم چاہتے ہیں؟ ہم ایک عظیم قوم ہیں ہمارا مسئلہ ملک کی لیڈرشپ ہے، ہماری قوم خود دار اور غیرت مند ہے، شہبازشریف روسی صدر کے سامنے سکول کے بچے کی طرح بیٹھا تھا، شہباز شریف کی روسی صدرکے سامنے کانپیں ٹانگ رہی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے نیب ترمیم کرکے چوری کیا ہوا 1100 ارب معاف کرایا، امپورٹڈ حکومت نے این آر او لیا، ان کا اقتدارمیں آنے کا مقصد اپنی چوری بچانا تھا، پاکستانیوں ہم نے حقیقی آزادی کی تیاری کرنی ہے، ہمیں حقیقی آزادی کے لیے باہر نکلنا پڑے گا، آزادی کبھی پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملتی قربانیاں دینا پڑتی ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کے لیے اگر قوم کھڑی نہ ہوئی تو اسی طرح کے چور مسلط رہیں گے، شہبازشریف، حمزہ کو ایف آئی اے کیس میں سزا ہونے والی تھی، شہبا زشریف کوسازش کے تحت مسلط کیا گیا، 60فیصد کابینہ ضمانت پرہے، ایک طرف دنیا سے بھیک مانگ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:عمران خان کی اسمبلی واپسی پر مشروط آمادگی
شہبازشریف انٹرویومیں کہتا ہے ملک کے حالات بہت بُرے خدا کے واسطے پیسہ دلوادو، وزیراعظم کہہ رہا ہے ہمارا دیوالیہ نکل گیا ہے، ملک پرمصنوعی لیڈر کو بٹھادیا گیا، شہبازشریف کو اس لیے لایا گیا سارے حکم مانے گا۔