انتخابات میں تاخیر ہوئی تو ذمہ دار پی ٹی آئی ہوگی۔شہباز شریف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ن لیگ کی حکومت عوام اور اداروں کو ساتھ لے کر چلے گی۔شہباز شریف
نوازشریف آئندہ ماہ وطن واپس آ کر انتخابی مہم کی قیادت کرینگے، شہبازشریف

سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر انتخابات میں تاخیر ہوئی تو اس کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہوگی جو 8فروری کے عام انتخابات ملتوی کرانے کی سازش میں ملوث ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کی عام انتخابات کے دوران بیوروکریسی کی تعیناتی سے متعلق درخواست عوام کی ترجمانی سبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔ سائفر کی طرح 8فروری انتخابات کے خلاف بھی سازش ہورہی ہے۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODI2MTMsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4MjYxMyAtINi52YjYp9mFINqp2Ygg2YXbgdmG2q/Yp9im24wg2LPbkiDZhtis2KfYqiDYr9mE2KfZhtuSINqp25Ig2YTbjNuSINin2YbYqtiu2KfYqNin2Kog2KjbgdiqINin24HZhSDbgduM2rrblNi024HYqNin2LIg2LTYsduM2YEiLCJ1cmwiOiIiLCJpbWFnZV9pZCI6MTU4NDc4LCJpbWFnZV91cmwiOiJodHRwczovL21tbmV3cy50di91cmR1L3dwLWNvbnRlbnQvdXBsb2Fkcy8yMDIzLzA0L1NoYWhiYXotU2hhcmlmLTMwMHgyNTAuanBnIiwidGl0bGUiOiLYudmI2KfZhSDaqdmIINmF24HZhtqv2KfYptuMINiz25Ig2YbYrNin2Kog2K/ZhNin2YbbkiDaqduSINmE24zbkiDYp9mG2KrYrtin2KjYp9iqINio24HYqiDYp9uB2YUg24HbjNq625TYtNuB2KjYp9iyINi02LHbjNmBIiwic3VtbWFyeSI6Iti52YjYp9mFINqp2Ygg2YXbgdmG2q/Yp9im24wg2LPbkiDZhtis2KfYqiDYr9mE2KfZhtuSINqp24zZhNim25Ig2KfZhtiq2K7Yp9io2KfYqiDaqdmIIOKAndio24HYqiDYp9uB2YXigJwg2YLYsdin2LEg2K/bjNiq25Ig24HZiNim25Ig2LPYp9io2YIg2YjYstuM2LEg2KfYudi42YUg2LTbgdio2KfYsiDYtNix24zZgSDaqdinINqp24HZhtinINuB25Ig2qnbgSDYs9uM2KfYs9uMINin2YbYqtmC2KfZhSDbgdin2LEg2q/bjNin25QiLCJ0ZW1wbGF0ZSI6InNwb3RsaWdodCJ9″]

بیان میں سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تحریکِ انصاف ماضی کی طرح دوغلی، منافقانہ اور دوہری پالیسی پر عمل پیرا ہے، میڈیا میں الیکشن جلد کرانے کا مطالبہ اور عدالتوں میں الیکشن ملتوی کرانے کیلئے پٹیشنز دائر کی جارہی ہیں جبکہ ماضی کے انتخابات میں بھی یہی ہوا تھا۔

صدر ن لیگ شہباز شریف نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں بیوروکریسی ہی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی ذمہ داری نبھاتی نظر آئی، تاہم اس وقت تحریکِ انصاف معترض نہیں تھی۔ فروری 2024 کے انتخابات میں تاخیر کی ذمہ دار تحریکِ انصاف کی قیادت ہوگی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے انتخابات کو ”بہت اہم“ قرار دیتے ہوئے سابق وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیاسی انتقام ہار گیا، مہنگائی اور معاشی بدحالی کو شکست دیں گے۔

لاہور میں 11 روز قبل پارٹی رہنماؤں اور سابق اراکینِ اسمبلی سے ملاقاتوں کے دوران ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ ہم اللہ کے کرم اور عوام کی مدد سے الیکشن جیت کر مہنگائی کو شکست دیں گے۔

Related Posts