شہباز شریف نے ملک کے 23ویں وزیراعظم کا حلف اٹھالیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہباز شریف نے ملک کے 23ویں وزیراعظم کا حلف اٹھالیا
شہباز شریف نے ملک کے 23ویں وزیراعظم کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف 174 ووٹ لیکر منتخب ہوئے اور اب انہوں نے ملک کے 23ویں وزیراعظم کا حلف اٹھالیا ہے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد شہباز شریف اور شاہ محمود قریشی وزارت عظمیٰ کے عہدے کے لئے مدمقابل تھے، تاہم تحریک انصاف نے اجلاس کا بائیکاٹ اور قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا اعلان کیا گیا جبکہ جی ڈی اے نے استعفے دینے سے انکار کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے ارکان ایوان سے باہر چلے گئے جبکہ اس سے قبل قاسم سوری نے اجلاس کو چلانے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میرا ضمیر گوارا نہیں کرتا کہ اس عمل کا حصہ بنوں۔

مسلم لیگ ن ک صدر میاں محمد شہباز شریف کو ووٹنگ کے بعد پاکستان کا وزیراعظم منتخب کیا گیا، پاکستان مسلم لیگ (ق) کے چوہدری سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ نے بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر کو ووٹ دیا۔

اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ جو شخص یہ کہتا تھا کہ ڈالر اگر ایک روپیہ کم ہو تو ملک مقروض ہوجاتا ہے، لیکن دو سے تین دن کے دوران ڈالر کی قدر میں 8روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، اس پر آپ کیا کہیں گے؟

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ قوم کے سامنے ڈرامہ کیا گیا کہ دھمکی آمیز خط ملا، انہوں نے کہا کہ میں بطور وزیر اعظم یہ چاہتا ہوں کہ یہ جو ڈرامہ کیا گیا اس کے بارے میں قوم کو پتہ چلے۔

مزید پڑھیں: شاہ محمود قریشی دستبردار، شہبازشریف بلامقابلہ وزیراعظم منتخب

شہباز شریف نے کہا کہ اگر خط والا معاملہ رتی برابر بھی صحیح ثابت ہوا اور یہ ثابت ہوا کہ دھمکی آمیز خیز ایک حقیقت تھی تو میں استعفیٰ دے کر گھر چلا جاؤں گا۔

Related Posts