کابینہ ڈویژن سے نوٹیفکیشن جاری، نو منتخب وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر پیش

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: کابینہ ڈویژن نے ن لیگ کے صدر شہباز شریف کی بطور وزیر اعظم پاکستان تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جبکہ نو منتخب وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شہباز شریف نے ملک کے 23ویں وزیر اعظم کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ کابینہ ڈویژن نے ن لیگ کے صدر کی بطور وزیر اعظم تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

شہباز شریف نے ملک کے 23ویں وزیراعظم کا حلف اٹھالیا

کابینہ ڈویژن کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے حلف اٹھانے کے بعد اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ نو منتخب وزیر اعظم کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ شہباز شریف نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

گزشتہ روز شہباز شریف سے حلف چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے لیا تھا۔ تقریبِ حلف برداری میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت اور سیاسی و عسکری حکام نے شرکت کی۔ نو منتخب وزیر اعظم کو مبارکباد بھی پیش کی گئی۔

پیر کے روز ن لیگی کارکنان نے شہر شہر شہباز شریف کو وزیر اعظم بنائے جانے کی خوشی میں جشن منایا۔ آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ رہنماؤں اور ن لیگی کارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا۔ 

Related Posts