لاہور: حکومت پنجاب کے وزیربرائے اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے این آر او کوخارج ازامکان قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی تجویز دیدی ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو شہباز شریف کیخلاف تحقیقات کر رہا ہے اور مسلم لیگ ن کے صدر تعاون پر آمادہ نہیں ہیں اس لئے ملک سے فرار کا راستہ روکنے کیلئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنا چاہئے ۔
صوبائی وزیر فیاض الحسن نے اپوزیشن لیڈر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے دراصل بدعنوانی کو جدید بنایا ہے،فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بار بار کہہ چکے ہیں کہ وہ کسی کو این آر او نہیں دینگے۔
مزید پڑھیں: نواز اورشہباز شریف کا سیاسی مستقبل تاریک ہے، مراد سعید